مدرسے میں زیر تعلیم لڑکے سےمبینہ زیادتی۔۔شیطان صفت مولوی گرفتار

Sep 05, 2021 | 21:10:PM
 مدرسے میں زیر تعلیم لڑکے سےمبینہ زیادتی۔۔شیطان صفت مولوی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)دینی مدرسے میں زیر تعلیم لڑکے سےمبینہ زیادتی کرنے والا شیطان صفت مولوی گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکے کے والد نے پو لیس حکام کو درخواست دی کہ چار روز قبل بچے کو مدرسے میں داخل کروایا۔ قاری عثمان نے اس کے 14سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔جس پر کینٹ پولیس راولپنڈی نے مقدمہ درج کیا۔ایس ایچ او کینٹ اور ٹیم نے واقعہ کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم قاری عثمان کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل چیک اپ مکمل کروایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف پاکستانی اداکا رعمر شریف کے انتقال سےمتعلق خبریں ۔۔سچائی سامنے آگئی

ایس پی پوٹھوہا ر نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔دوسری طرف سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کا کہناتھاکہ بچوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے۔ ملزم کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ فضا علی سے متعلق تشویشناک خبر۔۔ویڈیو بھی سامنے آ گئی