معروف پاکستانی اداکا رعمر شریف کے انتقال سےمتعلق  خبریں ۔۔سچائی سامنے آگئی

Sep 05, 2021 | 18:58:PM
معروف پاکستانی اداکا رعمر شریف کے انتقال سےمتعلق  خبریں ۔۔سچائی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا سائٹس ٹوئٹر و فیس بک پر یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ عمر شریف انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی معروف کا میڈین اورسٹیج اداکار و میزبان عمر شریف کے اہلخانہ نے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال سے متعلق گردش کرنے والی پوسٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں۔

سوشل میڈیا پر نامعلوم ذرائع سے شیئر کی گئی پوسٹس میں عمر شریف کے انتقال کا دعویٰ کیا جارہا تھا اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے دعاؤں کی بھی درخواست کی گئی تھی۔ٹوئٹر پر بھی کچھ لوگ ان کے انتقال کی افواہیں شیئر کرتے نظر آئے۔تاہم کچھ لوگوں نے بغیر تصدیق کے ایسی خبریں پوسٹس کرنے پر تنقید بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ فضا علی سے متعلق تشویشناک خبر۔۔ویڈیو بھی سامنے آ گئی

یا د رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر عمر شریف کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں ویل چیئر پر بظاہر بیمار حالت میں دیکھا جا سکتا تھا۔