3 اوباشوں کی نشہ پلا  کر لڑکی سے زیادتی۔۔ظالموں نے جان بھی لے لی

Sep 05, 2021 | 16:35:PM
3 اوباشوں کی نشہ پلا  کر لڑکی سے زیادتی۔۔ظالموں نے جان بھی لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خواتین کےساتھ زیادتی کے واقعات مزید بڑھ گئے،گجرات میں 3اوباشوں نے جوانسالہ لڑکی کو اغوا کرکےنشہ پلا دیا اور پھر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔لڑکی کی حالت اس قدر خراب ہوئی کہ دم ہی توڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گجرات کے علاقے غازی چک میں پیش آیا ،مہوش  نامی لڑکی کو سلیمان وغیرہ نے اغوا کیا اور نشہ پلا کر اجتماعی زیادتی کے بعد حالت غیر ہونے پر پھینک  کر فرار ہو گئے، لڑکی کی والدہ  کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیںلیڈی سب انسپکٹر کو اغوا کے بعد  زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ظالم نے بعد کیا کیا جانیے!