لیڈی سب انسپکٹر کو اغوا کے بعد  زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ظالم نے بعد کیا کیا جانیے!

Sep 05, 2021 | 10:28:AM
لیڈی سب انسپکٹر کو اغوا کے بعد  زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ظالم نے بعد کیا کیا جانیے!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)خواتین سے زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی،مظفرگڑھ میں لیڈی سب انسپکٹر کو اغوا کرنے کے بعد مبینہ طور پر  زیادتی کا نشانہ بنا دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق لیڈی سب انسپکٹر ایک کیس کے سلسلے میں تھانہ صدر آ رہی تھی کہ کار سوار ملزم نے  اغوا کیا اور چمن بائی پاس کے قریب ایک باغ میں لے جاکر زیادتی کانشانہ بنایا ۔پولیس  کا کہنا ہے کہ  ملزم نے سب انسپکٹر  پر تشدد بھی کیا، لیڈی سب انسپکٹر کو  طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔  ملزم کاشف کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ سب انسپکٹر کے اغوا، اس پر تشدد اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیںخاتون پولیس اہلکار کے پیار میں پاگل عاشق نے ایسا کام کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے