انگین آلتان نے نئی تاریخی سیریز ’بارباروس‘ کی ریلیز کی تاریخ بتا دی

Sep 05, 2021 | 15:55:PM
 انگین آلتان نے نئی تاریخی سیریز ’بارباروس‘ کی ریلیز کی تاریخ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک ادا کار انگین آلتان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی سیریز’ بارباروس‘ کا نیا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو سیریز کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں بتا دیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق سلطنت عثمانیہ پر بننے والے مشہورِ زمانہ تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف ترک اداکار انگین آلتان نے اپنی نئی تاریخی سیریز ’بارباروس‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ نئی تاریخی سیریز ’بارباروس‘ ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل ٹی آر ٹی پر 16 ستمبر بروز جمعرات سے نشر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اداکار انگین آلتان نے کچھ عرصہ پہلے ہی اپنی نئی تاریخی سیریز ’بارباروس‘ کی شوٹنگ کے آغاز کی تصدیق اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک کلپ بورڈ کی تصویر شیئر کرکے کی تھی جس پر ان کے نئے تاریخی ڈرامہ ’بارباروس‘ کا نام اور اس کی شوٹنگ کے آغاز کی تاریخ لکھی ہوئی نظر آرہی تھی۔آلتان اس تاریخی ڈرامہ ’بارباروس‘ میں خیرالدین بارباروس کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

خیرالدین بارباروس سلطنت عثمانیہ میں سلطان سلیمان کے دورِ اقتدار میں بحریہ عثمانیہ کے ایڈمرل تھے، اس حوالے سے انگین التان کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ٹی وی سیریز کی عکس بندی کے لیے خصوصی تیاریاں جاری ہیں۔انگین نے کہا ہےکہ انہوں نے خیرالدین بارباروس کے بارے میں بہت پڑھا ہے اور ان کے کردار کو جاننے کے لیے ان سے متعلق لکھے گئے تقریباً 4 سے 5 ہزار صفحات بھی پڑھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے آپ کو جسمانی طور پر تیار کرنا تھا اور میں اس کے لیے گزشتہ 10 ماہ سے ورزش بھی کرتا رہا ہوں۔ 
 یہ بھی پڑھیں:    وزیر کھیل کا انعام بٹ کو 10 لاکھ روپے انعام