وزیر کھیل کا انعام بٹ کو 10 لاکھ روپے انعام 

Sep 05, 2021 | 15:42:PM
وزیر کھیل کا انعام بٹ کو 10 لاکھ روپے انعام 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  انعام بٹ نے گزشتہ روز ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتا ،قومی پہلوان کے لئے وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے 10لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے قومی ریسلر انعام بٹ کے لیے انعام کا اعلان کرتے ہوئےمزید  بتایا  ہےکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پیرالمپکس کےگولڈ میڈلسٹ حیدر علی اور ورلڈ بیچ ریسلنگ کے فاتح انعام بٹ کو انعامات دیں گے۔

خیال رہے کہ انعام بٹ نے گزشتہ روز اٹلی میں ہونے والے ورلڈ بیچ ریسلنگ کے فائنل میں یوکرین کے پہلوان یکوشک کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:    علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننا شرمناک ہے: عمران خان