علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننا شرمناک ہے: عمران خان

Sep 05, 2021 | 14:07:PM
علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننا شرمناک ہے: عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننا بھارت کی بی جے بی حکومت کا انتہائی شرمناک اقدام قرار دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ  92 سالہ سید علی گیلانی قابل احترام اور اصول پسند لیڈر تھے،انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ حریت رہنما کے خاندان کے خلاف مقدمات کا اندارج نازی ازم سے متاثر آر ایس ایس کی بی جے پی حکومت کی شرمناک مثال ہے۔

 دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ علی گیلانی نے شدت پسند حکومت کیخلاف آزادی کی شمع روشن رکھی، بھارت سرکار علی گیلانی کے انتقال کے بعد بھی ان کے پیغام سے خوفزدہ ہے، ان کے خاندان کو تدفین بھی نہیں کرنے دی گئی، ظلم در ظلم بھارتی سرکار نے ان کے خاندان والوں کیخلاف مقدمہ بھی درج کرا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:    8سالہ رکشہ ڈرائیور 5افراد پر مشتمل خاندان کی کفالت کا ذمہ دارہے