8سالہ رکشہ ڈرائیور 5افراد پر مشتمل خاندان کی کفالت کا ذمہ دارہے

Sep 05, 2021 | 13:11:PM
 8سالہ رکشہ ڈرائیور 5افراد پر مشتمل خاندان کی کفالت کا ذمہ دارہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت سے تعلق رکھنے والا 8سالہ بچہ رکشہ ڈرائیور بن گیا ، راجا گوپال ریڈی نابینا والدین اور دو بہن بھائیوں کی کفالت کے لئے رکشہ چلاتے ہیں 
 تفصیلات کے مطابق ذمہ داریوں کا بوجھ  چھوٹی سی عمر  میں بھی انسان کو  بڑا بنا دیتا ہے اور اس کی واضح مثال بھارت سے تعلق رکھنے والا  ایک 8 سالہ بچہ ہے۔سوشل میڈیا پر  بھارت کی ایک ویڈیو  وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک چھوٹے سے بچے کو  مسافروں کو  بٹھائے الیکٹرک رکشہ چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 سالہ راجا گوپال ریڈی اپنے نابینا والدین اور  2 چھوٹے بہن بھائیوں کی کفالت کے لیے رکشہ چلا رہے ہیں تاکہ وہ اپنا اور اہل خانہ کا پیٹ پال سکیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر  وائرل راجا گوپال کی ویڈیو بھارت کے ایک گاؤں تروپاٹی کے نزدیک ایک مقام پر  بنائی گئی ہے جس میں  وہ  مسافروں کو ان کی منزل مقصود پر  پہنچانے کے لیے رواں دواں ہیں، بتایا گیا کہ راجا گوپال  5 افراد پر مشتمل خاندان کی کفالت کے لیے چاول اور  دالیں بھی فروخت کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک طرف جہاں راجا گوپال کو چھوٹی سی عمر میں خاندان کی کفالت کے لیے منفرد مثال قائم کرنے پر  سراہا جارہا ہے وہیں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد یہ سوال کرتی  بھی نظر  آرہی ہے کہ راجا گوپال ریڈی کو اتنی کم عمر میں رکشہ چلانے کی اجازت کس نے دی؟

یہ بھی پڑھیں:    کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی وطن واپسی Sep 05, 2021 | 13:20:PM