کورونا سے مزید 61 افراد چل بسے۔۔3747 نئے مریض رپورٹ

Sep 05, 2021 | 09:46:AM
کورونا سے مزید 61 افراد چل بسے۔۔3747 نئے مریض رپورٹ
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا کی چوتھی لہر  نےمزید 61 زندگیاں نگل لیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 175 تک پہنچ گئی جبکہ  گزشتہ 24 گھنٹے میں 3 ہزار 747 نئے مریض سامنے آ گئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح چھ اعشاریہ چار سات فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ تاحال 11 لاکھ 79 ہزار 305 شہری وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 92 ہزار 249 ہے۔24 گھنٹے میں کورونا کے 2940 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 60 ہزار 881 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں اب تک ایک کروڑ 80 لاکھ 53 ہزار 326 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا سے متاثر 5506 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔