لاہور ہائیکورٹ کے 7 سینئر ججز کو اہم انتظامی ذمہ داریاں تفویض، نوٹیفکیشن جاری

May 05, 2026 | 10:29:AM
لاہور ہائیکورٹ کے 7 سینئر ججز کو اہم انتظامی ذمہ داریاں تفویض، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ہائیکورٹ کے سات سینئر ججز کو مختلف انتظامی اور مانیٹرنگ ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم خود کیس مینجمنٹ، ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ کے معاملات اور دیگر انتظامی امور کی نگرانی کریں گی،وہ صوبے بھر کی ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے معاملات بھی دیکھیں گی، اس کے علاوہ وہ صوبائی جسٹس کمیٹی اور پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی چیئرپرسن بھی ہوں گی۔

سینئر ترین جج جسٹس عابد عزیز شیخ کو گارڈین کورٹس کا مانیٹرنگ جج مقرر کیا گیا ہے، وہ اینٹی کرپشن عدالتوں، کمرشل سیشن کورٹس اور دیگر متعلقہ عدالتوں کی نگرانی بھی کریں گے۔

جسٹس شہباز رضوی کو انسداد دہشتگردی عدالتوں، سپیشل اور سینٹرل عدالتوں کا مانیٹرنگ جج مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

جسٹس فیصل زمان خان کو صارف عدالتوں، ڈرگ کورٹس اور جیلوں سے متعلق امور کا مانیٹرنگ جج تعینات کیا گیا ہے۔

جسٹس مسعود عابد نقوی کو پنجاب ٹربیونلز، لائیو سٹاک ٹربیونلز اور لیبر کورٹس کی نگرانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

جسٹس شاہد کریم کو ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے مانیٹرنگ جج کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ وہ بار ایسوسی ایشنز، ہائیکورٹ ٹرانسپورٹ اور احتساب عدالتوں کے امور کی بھی نگرانی کریں گے۔