ائیر ہوسٹس نے ننھے مسافر کو منا لیا،ویڈیو وائرل

Mar 05, 2022 | 11:09:AM
ائیر ہوسٹس ، فائل فوٹو
کیپشن: ائیر ہوسٹس ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پروازکے دوران  روتے ہوئے  بچے کوبہلاتی ائیر ہوسٹس  کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔
برازیلیا: دوران پرواز روتے ہوئے بچے کوبہلاتی اورچپ کراتی ائیرہوسٹس کی ویڈیونے دیکھنے والوں کے دل جیت لئے،محبت اورشفقت سے روتے ہوئے بچے کوچپ کرانے کی کوشش کرتی ائیرہوسٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

برازیل کے ایک شہرسے دوسرے شہرجانے والے طیارے کے ننھے مسافرنے کسی بات پرخفا ہوکرجورونا شروع کیا توکسی سے چپ نہ ہوا۔

 بچے کے گھروالے بھی اسے چپ کرانے میں ناکام ہوئے تو ائیرہوسٹس نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لیا اوربچے کوگود میں لے کربہلانا شروع کیا۔ اورپھرائیرہوسٹس کی محنت  رنگ لائی اوربچے نے پہلے رونا بند کیا اورپھر ائیرہوسٹس کی گود میں ہی سوگیا۔

 ائیرہوسٹس کی بچے کوچپ کرانے کی ویڈیو کی سوشل میڈیا کے صارفین نے خوب تعریفیں کیں اورائیرہوسٹس کے رویے کومثالی قراردیا۔ اب تک 16 لاکھ سے زائد افراد اس ویڈیو کودیکھ چکے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں:      پشاور دھماکہ : آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کےکوچ نے اپنا فیصلہ سنا دیا