پشاور دھماکہ : آ سٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ نے اپنا فیصلہ سنا دیا 

Mar 05, 2022 | 08:55:AM
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان، فائل فوٹو
کیپشن: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پشاور دھماکے کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ  انڈریو مکڈونلڈکا کہنا ہے کہ ٹیم محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق انڈریو مکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ' ٹیم محفوظ ہاتھوں میں ہے، تاہم اگر حالات تبدیل ہوتے ہیں تو ہماری سکیورٹی ٹیم ہماری  رہنمائی کرے گی'،آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا بیان پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد شہید ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق انڈریو مکڈونلڈ  نے مزید کہا کہ ہماری ہمدردی واضح طور پر پشاور کے لوگوں کے ساتھ ہے تاہم جب سے ہم پاکستان پہنچے ہیں تب سے تمام کھلاڑی محفوظ ہیں لیکن  اگر کچھ حالات تبدیل ہوتے ہیں توتمام فیصلے ماہرین کی رائے کی بنیاد پر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں سلمان خان کی معروف اداکارہ سے خفیہ شادی؟ تصویر وائرل۔حقیقت سامنے آگئی

واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال کی کوششوں کے بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے اور اس نے اتنے برسوں تک سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہی پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔

 کینگروز نے 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    ٹیسٹ میچ سے پہلے محمد رضوان کی ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ قہوہ پارٹی