سلمان خان کی معروف اداکارہ سے خفیہ شادی؟ تصویر وائرل۔حقیقت سامنے آگئی

Mar 01, 2022 | 15:26:PM
 بالی ووڈ، دبنگ اداکار ،سلمان خان ،اداکارہ سوناکشی سنہا، خفیہ شادی 
کیپشن:  بھارتی اداکارسلمان خان(فائل فوٹو)
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور اداکارہ سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کی خبریں  بھارتی میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں جنہوں نے  اداکار کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ۔

بھارتی اداکارسلمان خان کبھی اپنی فلموں اور کبھی شادی نہ کرنے کی خبروں کی وجہ سے اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ تاہم اس بار اداکار کی خفیہ شادی کی خبر نے مداحوں کو شدید حیرت میں مبتلا کردیاہے،بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر سلمان خان اور دبنگ گرل سوناکشی سنہا کی شادی کی تصویر وائرل ہورہی ہے۔ تصویر میں دونوں دلہا دلہن بنے ایک دوسرے کو شادی کی انگوٹھی پہنارہے ہیں اور اس موقع پر دونوں کافی خوش بھی ہیں۔

 اداکارسلو میاں اور سوناکشی کی یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور لوگ سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں کرنے لگے کہ سلو میاں اور سوناکشی سنہا نے خفیہ شادی کرلی ہے۔ تاہم کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے ہم آپ کو اس خفیہ شادی کی  حقیقت بتاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سابق بوائے فرینڈ سے بریک اپ ۔ دپیکا پڈوکون نے اہم راز  فاش کر دیا

 بھارتی میڈیاکے مطابق سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی یہ تصویر جعلی ہے اور اسے فوٹوشاپ پر ایڈیٹ کرکے جان بوجھ کر وائرل کیا گیا ہے۔ لہذا سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی محض ایک افواہ ہے اور کچھ نہیں۔

خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب  کسی اداکار کی تصویر ایڈیٹنگ سافٹ ویئر پر ایڈٹ کرکے اس کی خفیہ شادی کی افواہیں پھیلائی گئی ہوں۔ کچھ ماہ قبل مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان اور اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کی تصویر بھی ایڈٹ کر کے دونوں کی خفیہ تیسری شادی کی خبریں پھیلائی گئی تھیں جو  محض ایک افواہ ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: فیروز خان اوراشنا شاہ کو سرعام گلے ملنا مہنگا پڑ گیا