سابق بوائے فرینڈ سے بریک اپ ۔ دپیکا پڈوکون نے اہم راز  فاش کر دیا

Feb 28, 2022 | 14:38:PM
بھارت،  اداکارہ دیپیکاپڈوکون،سابق بوائے فرینڈ  ، بریک اپ ،دوستی ختم
کیپشن:   بھارتی اداکارہ دیپیکاپڈوکون(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کی معروف  اداکارہ دیپیکاپڈوکون نے اپنے اور سابق بوائے فرینڈ  کے بریک اپ کے حوالےسے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے  بوائے فرینڈ  کو رنگے ہاتھوں پکڑ ا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی دوستی ختم کرکے سابق  بوائے فرینڈ سے راہیں جدا کر لیں۔

اداکارہ کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں انھوں نے بتا یا کہ میں نے اپنے رشتے میں کبھی بھی دھوکہ دینے کا سوچا بھی نہیں اور نہ ہی کیا،میں اب سوچتی ہوں کہ میں کسی رشتے میں تھی ہی کیوں؟  اس سے اچھا تھا کہ میں اکیلی رہتی اور اپنی زندگی میں مزے کرتی لیکن ہر کوئی شاید میری طرح نہیں سوچتا،شاید اسی لئے ماضی میں مجھے زیادہ دکھ ہوا۔جب پہلی بار اس نے مجھے دھوکہ دیا تو میں نے سوچا کہ شاید ہمارے رشتے میں یا مجھ میں کوئی کمی ہے لیکن جب کوئی اسے اپنی عادت بنا لے تو سمجھ جاؤ کہ مسئلہ آپ میں نہیں اس میں ہے“۔

 دیپیکا پڈوکون نے بتایا کہ  ”ہاں میں بے وقوف تھی جو اس کے کہنے اور درخواست کرنے پہ اسے دوسرا موقع دیا ، میں سچ میں اس پر دل سے یقین کرنا چاہتی تھی لیکن تب ہی میں نے اسے کسی اور کے ساتھ دیکھ لیا،مجھے اس صدمے سے نکلنے میں تھوڑا وقت لگا لیکن میں نے یہ کر لیا“۔

یہ بھی پڑھیںمعروف اداکارہ کی لاش کار سےبرآمد