پاکستان کرپٹو کونسل اجلاس ؛ڈیجیٹل اثاثوں کی قانون سازی کیلئے قانونی مسودہ پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت پاکستان کرپٹو کونسل اجلاس میں ڈیجیٹل اثاثوں کی قانون سازی کیلئے قانونی مسودہ پیش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ڈیجیٹل اثاثوں کی قانون سازی پر غور کیا گیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزارت قانون نے ڈیجیٹل اثاثوں کی قانون سازی کیلئے قانونی مسودہ پیش کردیا،قانونی مسودہ کرپٹو کونسل اراکین کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے ،مجوزہ قانون سازی میں ڈیجیٹل اثاثوں کا مضبوط ریگولیٹری ڈھانچہ تیار کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ملزم عمر مقتول ٹک ٹاکر ثنا سے کس بات پر نا راض ہوا؟اصل وجہ سامنے آگئی
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ گورننس ، پروٹوکول اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کا خیال رکھا گیا ہے،لیگل فریم ورک بین الاقوامی معیارات کے مطابق تیار کیا گیا ہے ۔
وزیر خزانہ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرپٹو اور بلاک چین کا معاشی فائدہ اٹھانےکیلئے لیگل فریم ورک پر عمل درآمد کیا جائے گا ،اجلاس میں لیگل فریم ورک کے مسودے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،لیگل فریم ورک کو ہنگامی بنیادوں پر منظور کرایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سابق سینیٹر عباس آفریدی کے حجرے میں دھماکہ ،افسوسناک خبر آ گئی