ملزم عمر مقتول ٹک ٹاکر ثنا سے کس بات پر نا راض ہوا؟ اصل وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) 2 جون کو اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں قتل کی جانے والی معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل سے متعلق سنسنی خیز تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ثناء اور اس کے قاتل عمر حیات المعروف کاکا جو ثناء سے دوستی کا خواہشمند تھا، دونوں کے درمیان 29 مئی کو ملنے کا فیصلہ ہوا جس روز ثناء کی 17 ویں سالگرہ تھی،عمر حیات 29 مئی کو فیصل آباد سے تحائف لے کر اسلام آباد پہنچا اور 6 گھنٹے تک مسلسل ثناء کو فون کرتا رہا اور ملنے کا تقاضہ کرتا رہا جس پر ثناء اسے ٹالتی رہی اور کہتی رہی آدھا گھنٹہ رک جاؤ، ایک گھنٹہ رکو۔
آخر میں 29 تاریخ کو ثناء عمر سے ملاقات کرنے سے انکار کردیتی ہے جس کے بعد عمر تمام تحائف پھینک کر غصے میں فیصل آباد واپس روانہ ہوجاتا ہے ، اس کے بعد ان کی گفتگو دوبارہ شروع ہوتی ہے، ناراضگی کے بعد دوبارہ راضی نامہ ہوتا ہے جس کے بعد 2 جون کو دوبارہ ملنے پر دونوں راضی ہوتے ہیں، قتل کے روز دونوں کی ملاقات طے ہوئی۔
عمر حیات 2 جون کو فیصل آباد سے پبلک ٹرانسپورٹ میں صبح 5 بجے اسلام آباد 26 نمبر چنگی پہنچا اور وہاں اس نے آن لائن فورچیونر گاڑی بلوائی جس میں بیٹھ کر وہ ثناء کی رہائش گاہ کے قریب پہنچا، اور ڈرائیور سمیت وہ گاڑی کچھ دور پارک کرواکے مسلسل ثناء کو فون کرنے لگا۔
اس وقت چونکہ ثناء سورہی تھی تو اس نے فون نہیں دیکھا، جاگنے کے بعد ثناء سے عمر کا رابطہ ہوا جس پر ثناء نے اسے کچھ دیر میں ملنے کا کہا اور یہی سلسلہ 12 گھنٹے تقریباً شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہا، 4:30 پر ثناء نے والدین کا گھر میں بتاکر عمر سے ملنے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2025.26،وزیراعظم آفس کی تزئین وآرائش کیلئے65 ملین کے فنڈز رکھنے کی تجویز