بجٹ 2025.26،وزیراعظم آفس کی تزئین وآرائش کیلئے65 ملین کے فنڈز رکھنے کی تجویز 

Jun 05, 2025 | 19:01:PM
بجٹ 2025.26،وزیراعظم آفس کی تزئین وآرائش کیلئے65 ملین کے فنڈز رکھنے کی تجویز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) آئندہ بجٹ میں وزیراعظم آفس کی تزئین وآرائش کیلئے 6 کروڑ 50 لاکھ کے فنڈز رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔پی ایم اسٹاف کالونی کی تزئین وآرائش کیلئے 5 کروڑ50 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
بجٹ دستاویز  کے مطابق آئندہ بجٹ میں وزیراعظم آفس کی تزئین وآرائش کے لیے 6 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اس منصوبے پر30جون 2025 تک18 کروڑ روپےکےاخراجات کاتخمینہ ہے،آئندہ مالی سال پی ایم آفس کی تزئین وآرائش پرمزیداخراجات کے لیے فنڈز کی تجویز بھی رکھی گئی ہے۔اس منصوبےکو 34 کروڑ 31 لاکھ روپے کی مجموعی لاگت کےساتھ منظور کیا گیاتھا۔

دستاویز کے مطابق بجٹ میں پی ایم اسٹاف کالونی کی تزئین وآرائش کےلیے5کروڑ50لاکھ روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے،اسلام آباد میں حکومتی ملکیتی بلڈنگ کی تزئین وآرائش اور بحالی کےلیے 11 کروڑ روپےمختص کرنے اورمنسٹرانکلیواسلام آباد میں 12 اپارٹمنٹس کی تعمیر کےلیے 13 کروڑ 27 لاکھ روپے مختص کرنے کی بھی تجویز رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عید پر ریلیز ہونیوالی دو فلمیں’’ لو گورو  اور ’’دیمک‘‘ سنسر بورڈ نے پاس کردیں