عید پر ریلیز ہونیوالی دو فلمیں’’ لو گورو اور ’’دیمک‘‘ سنسر بورڈ نے پاس کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی) پاکستان کی فلم انڈسٹری بالی وڈ کی دو فلمیں لو گورو (LOVE GURU) اور دیمک (DEEMAK) کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کر دیا ہے۔دونوں فلمیں عید الاضحی کے دن سے سینماؤں میں ریلیز کی جائیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق فلم لو گورو (LOVE GURU) کی کاسٹ میں اداکار ہمایوں سعید ، ماہرہ خان ، احمد علی بٹ ،مومنہ اقبال ،میرا سیٹھی ،جاوید شیخ اور عثمان پیرزادہ سمیت دیگر شامل ہیں۔ یہ ایک رومانوی کامیڈی ہے، اور یہ جوانی پھر نہیں آنی اور جوانی پھر نہیں آنی 2 جیسی کامیاب فلموں کے پیچھے ٹیم کو واپس لا رہی ہے۔ لو گرو کو ندیم بیگ نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس کی کہانی واسے چودھری نے لکھی ہے۔ یہ فلم سپر اسٹارز ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کے درمیان ایک اور بڑا اشتراک ہے۔ یہ فلم ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی 10 سال بعد بڑی اسکرین پر ایک ساتھ واپسی کی نشاندہی کرتی ہے۔

عید الاضحی پر ریلیز کی جانی والی دوسری فلم دیمک (DEEMAK) کی کاسٹ میں اداکار فیصل قریشی ،سونیا حسین، ثمینہ پیرزادہ، بشری انصاری اور جاوید شیخ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ یہ فلم ہر عمر کے شائقین کو پسند آئی گی۔ اس فلم کے ڈائریکٹر رافع راشدی اور ایگزیکٹو پروڈیوسر سید مراد علی ہیں۔ دیمک صرف ایک ہارر فلم سے کہیں زیادہ دلچسپ فلم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اضافہ