کوہاٹ ؛سابق سینیٹر عباس آفریدی کے حجرے میں دھماکہ
کیپشن: حجرے میں دھماکے کے بعد آگ لگی ہوئی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کامران خان)کوہاٹ میں پنڈی روڈ پر عظیم باغ میں سابق سینیٹر عباس آفریدی کے حجرے میں دھماکا ہوا ہے،جس میں سابق سینیٹر سمیت 3افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق عباس آفریدی کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او کوہاٹ ڈاکٹر زاہد اللہ کاکہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کی وجہ ہوا ہے۔
بم ڈسپوزل ٹیم موقع پر پہنچ چکی گئی ،پولیس نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ۔
یہ بھی پڑھیں:ملزم عمر مقتول ٹک ٹاکر ثنا سے کس بات پر نا راض ہوا؟اصل وجہ سامنے آگئی