راولپنڈی:FJWUمیں مسلح افواج کو بھرپورخراج تحسین پیش کرنے کیلئےمشاعرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)بھارتی غرور خاک میں ملانے پر اہل قلم کی جانب سے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں مشاعرہ ہوا ۔تقریب کے شرکائ کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دے کر افواجِ پاکستان نے نہ صرف دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے بلکہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں اس جرات مندانہ اقدام پر مشاعرہ ’’بنیان مرصوص‘‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں ملک بھر کے شعرا، ادیبوں اور اہلِ قلم نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔پروفیسر احسان اکبر کی صدارت میں ہونے والے مشاعرے میں افواجِ پاکستان کی دفاعِ وطن میں بے مثال خدمات پر قومی ہیروز کو سلام پیش کیا گیا ۔مشاعرے میں ڈاکٹر فرحت جبین صدر شعبہ اردو فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی، ڈاکٹر جنید آزر ادیب ،ڈاکٹر مہناز انجم شاعرہ نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی انجم عقیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو دن کی روشنی میں منہ توڑ جواب دے کر ہم نے دنیا کو باور کروایا کہ دہشتگرد بھارت ہے ،اہلِ قلم نے قومی یکجہتی، حب الوطنی اور افواج کے شاندار کردار کو اجاگر کیاجسے طالبات اور شرکا کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ،افواجِ پاکستان کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عید پر ریلیز ہونیوالی دو فلمیں’’ لو گورو اور ’’دیمک‘‘ سنسر بورڈ نے پاس کردیں