ساڈا حق ایتھے رکھ۔۔سرکاری ملازمین کا بجٹ والے دن پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے اپنے مطالبات کے حق میں 10 جون کو بجٹ پیش کئے جانیوالے دن پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا۔
چیف آرگنائزر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین 10 جون بجٹ پیش کئے جانے کے دن پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔دھرنے میں مُلک بھر سے ملازمین شرکت کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم کی قائم کردہ سب کمیٹی اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس تحریری معاہدے پر عمل کیا جائے، ایڈہاک ریلیف الاؤنسز بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے پے سکیل ریوائز کیا جائے، مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار مقرر کی جائے، وفاقی سرکاری ملازمین کی پینشن اور تنخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے، وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے، صوبائی طرز پر تمام وفاقی ملازمین کی اپ گریڈیشن بمعہ مراعات کی جائے، لِیو ان کیشمنٹ اور وفاقی ملازمین کی پینشن اصلاحات واپس لی جائیں،
پنشن اصلاحات کو فی الفور واپس لیا جائے۔
اگیگا کے چیف آرگنائزر رحمان باجوہ نے مزید کہاکہ اگر ہمارےمطالبات منظور ہوئے تو ہم تمام سرکاری ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے یومِ تشکر منائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عید پر ریلیز ہونیوالی دو فلمیں’’ لو گورو اور ’’دیمک‘‘ سنسر بورڈ نے پاس کردیں