گرینڈ اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا
کیپشن: اپوزیشن جماعتیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) گرینڈ اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا ۔
مشترکہ اپوزیشن کا اجلاس چھ بجے کمیٹی روم نمبر دو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا ،اجلاس میں مولانا فضل الرحمان ، بیرسٹر گوہر ، محمود خان اچکزئی ، علامہ راجہ ناصر عباس سمیت دیگر اراکین شریک ہوں گے ۔
اجلاس میں پارلیمانی سیاست میں متحرک کردار ادا کرنے ، پی ٹی آئی کا قائمہ کمیٹیوں میں واپس آنے کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا ۔
اجلاس میں حکومت کے خلاف مشترکہ سٹریٹ موومنٹ چلانے کے حوالے سے بھی لائحہ عمل زیر بحث آئے گا۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے ، حکومتی اقدامات سمیت دیگر سیاسی ایشوز زیر بحث آئیں گے۔اجلاس میں بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لئے چلائی جانے والی تحریک بھی زیر بحث آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں:این اے 168 میں ضمنی انتخاب کیلئے ن لیگ کا پارٹی ٹکٹ کس کو ملے گا؟