ن لیگ کو بڑا دھچکا۔ناراض رہنما  بنی گالہ پہنچ گئے

Jun 05, 2022 | 16:36:PM
     ن لیگ کو بڑا دھچکا۔ناراض رہنما  بنی گالہ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) لودھراں سے مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما دوسری جماعتوں سے شامل ہونے والوں کو ٹکٹ دینے پر اپنی پارٹی قیادت سے ناراض ہو گئے  اور پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے عمران خان کے پاس بنی گالہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ (ن)  سابق ایم این اے  پیر اقبال شاہ اور سابق ایم پی اے پیر عامر شاہ دیگر جماعتوں سے آنے والوں  کو ٹکٹ دینے پر اپنی جماعت سے ناراض ہو کر  پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے بنی گالہ پہنچ گئے ۔دونوں رہنما کچھ دیر میں عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جان کو خطرہ ۔اہم خبر سامنے آ گئی

 دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ آمد کے موقع پر سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو اندر جانے سے روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بدترین لوڈشیڈنگ۔شام کے وقت مارکیٹس بند ہونگی یا نہیں؟ بڑی خبر آ گئی