بدترین لوڈشیڈنگ۔شام کے وقت مارکیٹس بند ہونگی یا نہیں؟ بڑی خبر آ گئی

Jun 05, 2022 | 13:12:PM
بدترین لوڈشیڈنگ۔شام کے وقت مارکیٹس بند ہونگی یا نہیں؟ بڑی خبر آ گئی
کیپشن: مارکیٹ بند پڑی ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں تاہم  آنے والے دنوں میں لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی ہو گی، مستقبل میں سستی بجلی پر انحصار کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سولر انرجی ایسوسی ایشن کی کانفرنس سے خطاب کے دوران  خرم دستگیر  کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب درآمدی پٹرول، کوئلہ اور ڈیزل سے بجلی بنانا مکمل نہیں  ہے،ہمیں سستی بجلی ہائیڈل، سولر اور ونڈ پر جانا ہوگا، وفاقی بجٹ میں سولر پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا حکم دیدیا

خرم دستگیر کا غروب آفتاب کے وقت مارکیٹس بند کرنے کے حوالے سے  کہا کہ مارکیٹس بند کرنے کی تجویز پر حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے،بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سابق حکومت کا 56 سو ارب روپے کا ملک کو مقروض کرکے جانا ہے،کوشش کریں گے کہ عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے جلد نکالیں۔

 یہ بھی پڑھیں: عید قربان کی آمد آمد۔جانور خریدنے والوں کو ماہرین نے خبردار کر دیا