وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا حکم دیدیا

Jun 05, 2022 | 11:32:AM
وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا حکم دیدیا
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی درخواست پر وزیر اعظم شہباز شریف نے  فوری کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے  سوات کے علاقے پتنئی میں آگ بجھانے کے لئے 2 ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا حکم  دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کی ضلعی انتظامیہ اور معاون اداروں کی درخواست فوری منظور کرتے ہوئے آگ بجھانے کی ہدایات جاری کیں ، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ آگ بجھانے کے لئے فضائی امداد فوری فراہم کی جائے۔

 خشک موسم اور تیز ہوا کے سبب آگ کو مزید پھیلنے سے بچانے کے لئے ہیلی کاپٹرز مانگے گئے تھے ۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ، محکمہ جنگلات اور ریسکیو 1122 مل کر تحصیل بابوزئی کےپتنئی مینگورہ علاقے میں آگ بجھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیںعید قربان کی آمد آمد۔جانور خریدنے والوں کو ماہرین نے خبردار کر دیا