آٹھ سال قبل ایسے کام چھوڑ دیئے جن سے اللہ ناراض ہو؛ اداکارہ لیلیٰ

Aug 30, 2026 | 16:32:PM
آٹھ سال قبل ایسے کام چھوڑ دیئے جن سے اللہ ناراض ہو؛ اداکارہ لیلیٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ لیلیٰ نے کہاہے کہ 8 برس قبل ایسے کام سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جسے وہ اپنے دینی عقائد کے مطابق درست نہیں سمجھتی تھیں۔
لیلیٰ 1990 کی دہائی سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں ،رئیلٹی شو میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، خواہشات اور شوبز کیریئر کے مختلف پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ رئیلٹی شو جیتنے کے لیے دعا کر رہی ہیں کیونکہ انعامی رقم سے وہ اپنا گھر اور ایک بڑی گاڑی خریدنے کا خواب پورا کرنا چاہتی ہیں۔
لیلیٰ نےماضی کی اپنی بعض ایسی پرفارمنسز کا بھی ذکر کیا جنہیں وہ مناسب نہیں سمجھتیں،انہوں نے بتایا کہ تقریباً آٹھ سال قبل انہوں نے ایسے کام چھوڑنے کا فیصلہ کیا جو ان کے مطابق اللہ تعالیٰ کی مرضی کے خلاف تھے۔
لیلیٰ کی گفتگو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیاہے، کچھ لوگوں نے ان کے ماضی پر بات کرنے کے بجائے موجودہ سوچ اور تبدیلی کو سراہا، جبکہ بعض صارفین نے ان کے بیانات پر تنقید بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انسپکٹر جمشید کی فلم ’’دی سیکرٹ پارچمنٹ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری
ایک صارف نے لکھا کہ لیلیٰ کی گفتگو بناوٹی محسوس نہیں ہوتی اور دعا کی کہ اللہ ان کی دعائیں قبول کرے۔ایک صارف نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں لیلیٰ رئیلٹی شو جیتیں گی کیونکہ انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار خلوص کے ساتھ کیا ہے،تاہم بعض افراد نے ان کے بار بار اپنی مشکلات اور ماضی کے تجربات کا ذکر کرنے پر بھی تنقید کی ہے۔