عمران خان کی جان کو خطرہ ہے: بابر اعوان

Jun 05, 2022 | 14:44:PM
عمران خان کی جان کو خطرہ ہے: بابر اعوان
کیپشن: بابر اعوان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء اور قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، پاکستان کی حالیہ تاریخ کے انتہائی اہم گھنٹے شروع ہو گئے ہیں،اگلے 24 گھنٹوں میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی  زندگی کو شدید خطرات لاحق  ہیں۔

 ڈاکٹر بابر اعوان نے اپنے  پیغام  میں پاکستان کی عوام ،اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق بنی گالہ کے اطراف کچھ لوگ منڈلاتے دیکھے گئے ہیں کچھ اونچی دیواروں اور بند کمروں کے پیچھے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کے کیلئے بری خبر ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت مل چکی ہے  ،باخبر غیر سرکاری حلقوں کا کہنا ہے رات کے وقت عمران خان کے گھر دھاوا بولا جائیگا یہ وہ وقت ہے جب عمران خان کی جان لینے کا خدشہ سب سے زیادہ بڑھ گیا ہے ،عمران خان کی زندگی کو سب سے زیادہ خطرہ آنے والے 24 سے 48 گھنٹوں میں ہو گا ،ملکی ادارے عمران خان کی جان کی سلامتی اور تحفظ کیلئے اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا حکم دیدیا