کراچی میں لڑکی سے سرعام زیادتی کی کوشش

Jul 05, 2023 | 15:00:PM
کراچی میں لڑکی سے سرعام زیادتی کی کوشش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں راہ چلتی لڑکیاں بھی محفوظ نہیں، اوباش  کی گلستان جوہر مغل پورہ میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش، ملزم کی دن دیہاڑے لڑکی کیساتھ بدسلوکی کوشش کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں اوباش نوجوان کو ٹی شرٹ اور نیکرپہنچے  دیکھا جاسکتا ہے،کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ملزم گلی سے گزرنے والی برقعہ پوش لڑکی کو دیکھ کر اسے پکڑنے کی کوشش کرتا ہے لیکن لڑکی کی مزاحمت کرنے پر ملزم فرار ہوگیا۔

یہ افسوسناک واقعہ گلستان جوہر بلاک 4، مغل ہزارہ گوٹھ کے قریب پیش آیا جہاں 2 روز قبل راہ گزرتی لڑکی  کے ساتھ ایک شخص نے انتہائی غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش کی،ملزم نے عبایا پہنی لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

یہ بھی پڑھیں:  ڈالر کتنے کا ہو گیا؟انٹربینک سے بڑی خبر آ گئی

 ویڈیو میں دیکھا گیا کہ گلی میں ملزم موٹر سائیکل کے پاس کھڑا ہے، اس دوران باحجاب لڑکی گلی سے گزرتی ہے تو ملزم اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کرتا ہے، لڑکی  کے مزاحمت کرنے پر   ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوجاتا ہے۔

ملزم کی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ بھی نہیں لگی ہوئی تھی جبکہ ملزم نے شناخت چھپانے کیلئے ماسک بھی پہنا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی نے واقعہ سے متعلق شکایت نہیں کی، سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے تحقیقات کررہے ہیں۔

ویڈیو کے غیر اخلاقی ہونے کے باعث اسے خبر میں شامل نہیں کیاگیا۔