ڈالر پھر مہنگا ہو گیا،انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آ گئی

Jul 05, 2023 | 13:31:PM
 ڈالر پھر مہنگا ہو گیا،انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)روپے کی قدر پھر کم ہونے لگی،انٹربینک میں کل سستا ہونے والا ڈالر آج پھر مہنگا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 56پیسے تک پہنچ گیا،انٹربینک میں ڈالر 278روپے کا ہو گیا،گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 10 روپے 55 پیسے سستا ہوکر 275 روپے 44 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہو گیا، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ایک روپے اضافے سے 280 روپے کے ریٹ پر ٹریڈ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے اور 100 انڈیکس 410  پوائنٹس اضافے کے ساتھ 43967 پر آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بادل جم کر برس پڑے!،نیا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟اہم خبر آ گئی