پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کو شاندار فضائی سلامی
کیپشن: پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کو شاندار فضائی سلامی
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے6 رکنی دستے نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کو پاکستانی فضائی حدود میں سلامی پیش کی۔
مہمان نوازی اور بھائی چارے کے شاندار مظاہرے میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے مہمان کے طیارے کوپاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی فضائی حصار میں لیا،فارمیشن لیڈر نے وزیر اعظم اور پاکستان کے عوام کی جانب سے مہمان کا پرتپاک استقبال کیا،یہ فضائی سلامی دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کا اظہار ہے۔
یہ پروقار فضائی استقبال جزبہ خیر سگالی کا ایک واضح مظہر تھا جو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور مشترکہ بھائی چارے کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پائلٹس لاہور آتے جاتے ہوئے احتیاط کریں، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایت