پائلٹس لاہور آتے جاتے ہوئے احتیاط کریں، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد سعید) لاہور میں 6 فروری سے 8 فروری تک بسنت فیسٹیول کے دوران حفاظت کو یقینی بنانے کے لئےسول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹرز نے تین روز کے لیے نوٹم جاری کر دیا۔
نوٹم بسنت کے دوران لاہور کی فضائی حدود میں پروازوں کی آمدورفت کے حوالے سے جاری کیا گیا ۔
پائلٹس کو علامہ اقبال انٹرنیشنل پر ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ پائلٹس کم اونچائی پر پرواز اور ٹیک آف کے مرحلے میں چوکس اور محتاط رہیں۔لینڈنگ کےوقت بھی پتنگ بازی کے ضمن میں انتہائی احتیاط کریں۔