پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی شہداء کی یادگار پر حاضری ،سلامی پیش کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )پاکستان بھر میں آج یومِ بحریہ منایا جارہا ہے، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے شہداء کی یادگار پر حاضری دی اور سلامی پیش کی۔
نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگار شہداء پر یوم بحریہ کی مناسبت سے پروقار تقریب ہوئی، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے، پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
تقریب میں پاک بحریہ کے آفیسرز, سی پی اوز، سیلرز اور نیوی سویلینز کے ساتھ ساتھ شہداء کے اہل خانہ شریک ہوئے۔
پاکستان بھر میں آج یومِ بحریہ منایا جارہا ہے، جس کا مقصد 1965 کی جنگ کے دوران وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک بحریہ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ نے ہر آزمائش اور چیلنج میں ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا:محسن نقوی
یومِ بحریہ کے موقع پر پاک بحریہ کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ 1965 کی جنگ کے دوران پاک بحریہ کے اہلکاروں نے ایک بڑے حریف کے مقابلے میں غیر معمولی جرات اور قربانی کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر آپریشن دوارکا کو بھی یاد کیا جارہا ہے، جس میں پاک بحریہ کے جنگی جہازوں نے بھارتی ساحلی علاقے دوارکا کے خلاف کارروائی کی تھی۔
اس کارروائی کو 1965 کی جنگ میں پاک بحریہ کی اہم بحری کارروائیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔