یومِ دفاع و شہداء: اسلام آباد قومی پرچموں سے جگمگا اٹھا، شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت

Sep 06, 2026 | 21:50:PM
یومِ دفاع و شہداء: اسلام آباد قومی پرچموں سے جگمگا اٹھا، شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت
کیپشن: یومِ دفاع و شہداء: اسلام آباد قومی پرچموں سے جگمگا اٹھا، شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد قومی پرچموں سے جگمگا اٹھا ہے جہاں حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی جانب سے مسلح افواج اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا جا رہا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس سمیت اہم سرکاری عمارتوں، شاہراہوں اور اہم مقامات پر قومی پرچموں کی بہار ہے اور ہر لہراتا پرچم شہداء کو سلام پیش کر رہا ہے۔

سی ڈی اے اور ایم سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ شہداء نے اپنا آج قربان کیا تاکہ قوم کا مستقبل محفوظ ہو۔ شہداء کی قربانیاں پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کی ضامن ہیں اور انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ شہداء کے خاندان قوم کا فخر ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ قوم اپنے محافظوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ یومِ دفاع و شہداء اتحاد، عزم اور تجدیدِ وفا کا دن ہے اور شہداء کی قربانیاں ہماری قومی طاقت اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

اسلام آباد کی فضائیں اس پیغام سے گونج رہی ہیں: شہداء کو سلام، غازیوں کو سلام، پاکستان کی بہادر مسلح افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔