گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی بالی ووڈ میں انٹری، فلم سائن کر لی

Feb 05, 2026 | 11:06:AM
گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی بالی ووڈ میں انٹری، فلم سائن کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔
بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق سنیتا آہوجا نے اپنی پہلی بالی ووڈ فلم سائن کر لی ہے جو بالاجی موشن پکچرز کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے، اس فلم کی پروڈیوسر معروف فلم ساز ایکتا کپور ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس فلم کا نام تاحال تجویز نہیں کیا گیا ، تاہم اس میں سنیتا آہوجا کو ایک اہم کردار میں دیکھا جائے گا،58 سالہ سنیتا تقریباً 20 دن کی شوٹنگ کریں گی، جبکہ فلم کی دیگر تفصیلات کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔
سنیتا آہوجا کی شادی گووندا سے 1987 میں ہوئی تھی، مگر وہ طویل عرصے تک فلمی دنیا سے دور رہیں اور نجی زندگی کو ترجیح دیتی رہیں،گزشتہ ایک سال کے دوران سنیتا آہوجا کی ایک نئی شبیہہ عوام کے سامنے آئی ہے۔ انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق کھل کر بات کیاور خاندان کے اندر چھپے کئی راز بھی کھول دیے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور فلمی حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں گووندا نے ازدواجی اختلافات کی خبروں کو ”بڑی سازش“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خاموشی بعض اوقات کمزوری سمجھی جاتی ہے، اسی لیے انہوں نے وضاحت دینا ضروری سمجھا،خاندان کے کچھ افراد نادانستہ طور پر اس سازش کا حصہ بن سکتے ہیں۔
دوسری طرف سنیتا آہوجا نے ڈیجیٹل دنیا میں بھی قدم رکھ لیا ہے اور اپنا وی لاگ چینل بھی لانچ کیا ہے جہاں وہ ایک بے باک اور غیر روایتی انداز میں نظر آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یاسر حسین نے سنی دیول کو والدکے نقش قدم پرچلنے کاچیلنج دیدیا
سنیتا کی فلمی انٹری سے آہوجا خاندان کا فلموں سے تعلق مزید مضبوط ہو گیا ہے، ان کی بیٹی ٹینا آہوجا پہلے ہی فلم ’’سیکنڈ ہینڈ ہسبنڈ‘‘ سے ڈیبیو کر چکی ہیں، جبکہ بیٹے یش وردھن آہوجا کے بھی جلد بالی ووڈ میں قدم رکھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔