یاسر حسین نے سنی دیول کو والدکے نقش قدم پرچلنے کاچیلنج دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکار، رائٹر اور ہدایت کار یاسر حسین نے بالی ووڈ فلم ’’بارڈر 2 ‘‘کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فلم کے مرکزی اداکار سنی دیول کوبڑا چیلنج دے دیا۔
حال ہی میں فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی اداکار نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے فلم ’’بارڈر 2 ‘‘کی کامیابی پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
باکس آفس پر 22 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کرنے پر سنی دیول نے اپنی ویڈیو میں کہا ’’آواز کہاں تک گئی؟‘‘ اور پھر خود ہی جواب بھی دیا کہ’’آپ کے دلوں تک۔‘‘
اسی پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے یاسر حسین نے سنی دیول کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ سلام سنی پاجی، بچپن سے آپ کی فلمیں دیکھتے اور پسند کرتے آئے ہیں، مگر محبت کی آواز دلوں تک پہنچتی ہے، نفرت کی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’بارڈر 2 ‘‘کی آواز صرف نفرت کرنے والوں کے دلوں تک پہنچی ہے۔
انہوں نے سنی دیول سے مطالبہ کیا کہ وہ کم از کم ایک ایسی فلم ضرور بنائیں جیسی ان کے والد دھرمیندر جاتے جاتے بنا گئے’ ’اکیس‘‘، ایک اینٹی وار فلم جو جارحانہ قوم پرستی کے بجائے انسانی جان کی قیمت کو اجاگر کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشنوئی گینگ نے روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی
واضح رہے کہ انوراگ سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی ’’بارڈر 2 ‘‘میں سنی دیول کے ساتھ ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور اہان شیٹی بھی شامل ہیں۔