بشنوئی گینگ نے روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی

Feb 04, 2026 | 16:17:PM
 بشنوئی گینگ نے روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لارنس بشنوئی گینگ نے بالی ووڈ کے معروف فلمساز روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے باہر ہونے والی فائرنگ کی ذمہ داری قبول کر لی۔
بھارتی میڈیا کےمطابق ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع روہت شیٹی کے گھر کے باہر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ایک مسلح شخص نےفلم سازکی رہائش گاہ کی عمارت کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد فائرکیے،واقعے کے دوران 7.62 ملی میٹرکی کم ازکم پانچ گولیاں چلائی گئیں،بتایاجارہا ہےکہ فائرنگ کے لیے ایک جدید اور دیسی ساختہ اسلحہ استعمال کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:لائبہ خان کو شادی کی تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، کترینہ کیف کی نقل کا الزام
تحقیقاتی حکام کےمطابق ممبئی کرائم برانچ کے اینٹی ایکسٹورشن سیل نے پونے سے 4 افراد کو گرفتار کیا ہے، جن پر مبینہ طورپرشوٹر کی مددکرنے اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل فراہم کرنے کا الزام ہے۔