لائبہ خان کو شادی کی تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، کترینہ کیف کی نقل کا الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ لائبہ خان کواپنی شادی کی تصاویرشیئرکرنامہنگاپڑگیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
سوشل میڈیا پر 40 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی اداکارہ نے اس سے قبل مداحوں سے مدینہ منورہ میں ہونے والے نکاح کی خبر بھی شیئر کی تھی۔
اداکارہ نے کراچی میں ہونے والی اپنی بارات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں وہ سرخ رنگ کے عروسی لہنگے میں ملبوس نظر آئیں،ان کے لباس پر نفیس سنہری تلے اور دبکے کا کام کیا گیا تھا، جبکہ روایتی زیورات نے ان کے انداز کوجنوبی ایشیائی دلہن کا روپ دیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اداکارہ نے رخصتی کے لیے بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی نقل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لازوال گیتوں کی موسیقی دینے والے ایم اشرف کوبچھڑے19برس بیت گئے
اداکارہ کی شادی کی بیشتر تقریبات نجی نوعیت کی رہیں، جن میں قریبی اہلِ خانہ اور دوستوں نے شرکت کی،مہندی اور قوالی کی تقریبات کراچی میں منعقد ہوئیں، جن میں شوبز انڈسٹری کی چند معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں فیروز خان، طوبیٰ انور، یاسر حسین اوردیگر شامل تھے ۔