وفاقی بیوروکریسی میں زیر التواء ترقیوں کا عمل بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) وفاقی بیوروکریسی میں گزشتہ ایک سال سے زیر التواء ترقیوں کا عمل بحال ہو گیا ہے،گریڈ 18 سے 19 تک افسران کی ترقیوں کیلئے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ اجلاس طلب کئے جانے کے بعد اب گریڈ 17 سے 18 میں ترقیوں کیلئے ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے سول اور پولیس سروس کے افسران کی گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقیوں کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) کا اہم اجلاس 30 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق رکن اسمبلی گرفتار
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان اور آفس مینجمنٹ گروپ کے افسران کی ترقیوں سے متعلق کیسز کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس کی صدارت سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کریں گے جبکہ صوبوں کے سیکریٹری سروسز، ایڈیشنل انسپکٹر جنرلز آف پولیس اور متعلقہ جوائنٹ سیکرٹریز بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ اجلاس میں افسران کی سینیارٹی، کارکردگی رپورٹس اور قانونی تقاضوں کی روشنی میں ترقیوں کی منظوری دی جائے گی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق ڈی پی سی اجلاس کا ورکنگ پیپر اور ایجنڈا جلد جاری کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کیلئے بڑا دھچکا ،اہم رکن قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا
یاد رہے کہ وفاقی بیوروکریسی میں گریڈ 18سے 19 میں ترقیوں کیلئے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا اجلاس بھی رواں ماہ 23 دسمبر، صبح 10 بجے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے کمیٹی روم میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی زیرصدارت ہو گا، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس، آفس مینجمنٹ گروپ کی 546 پوسٹیں خالی، 332 افسران کو ترقی دی جا ئے گی، اجلاس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس، آفس مینجمنٹ گروپ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایکس کیڈر افسران کے گریڈ 18 سے 19 تک ترقیوں کے کیسز زیر غور آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:دسمبر اپنا رنگ دکھانے کو تیار،محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیش گوئی