ایران کے کویت کی اہم تنصیبات پر ڈرون حملے

Apr 05, 2026 | 09:48:AM
ایران کے کویت کی اہم تنصیبات پر ڈرون حملے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کویت میں اہم تنصیبات ایرانی ڈرون کے نشانے پر،شوائخ آئل سیکٹر پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 2پاور پلانٹس اور سرکاری عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا،حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

روسی میڈیا نےوزارت مالیات کےدفترمیں نقصان کی ویڈیو بھی جاری کردی،ایران کی جانب سے کویت کی گیس فیلڈ پر بھی حملہ کیا گیا۔

پاسداران انقلاب ایران نے امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کوجنگ کا دائرہ بڑھانے سے خبردارکرتے ہوئےکہا ہے کہ پورے خطےکوامریکہ کےلیےدوزخ میں تبدیل کردیں گے،بھولنا مت اگر جارحیت بڑھائی تو پورا خطہ تمھارے لیے دوزخ میں تبدیل کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:اصفہان میں امریکی حملے کے دو کم سن وکٹمز کی تصویریں وائرل 

ایران نےجوابی کارروائیوں میں تل ابیب سمیت اسرائیل کے کئی شہروں پرمیزائل اور ڈرون داغے،جس سے کئی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

ایران میں گرنےوالےجہاز کےپائلٹ کا کچھ پتہ نہ چل سکا،ایران نےدعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ریسکیومیں ناکامی پر اپنے ہی پائلٹ کو ہلاک کرنے کےلئے بمباری کی ہے۔