اصفہان میں امریکی حملے کے دو کم سن وکٹمز کی تصویریں وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
امریکہ نے ایران کے شہر اصفہان میں فضائی حملے کے دوران دو کم عمر بھائیوں کے بھی مرنے کی خبریں آئیں۔ ان کی تصاویر شوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
ایرانی سفارتخانے جنوبی افریقہ ن میں ایرانی سفارت خانہ نے دو بچوں کی تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پوسٹ کی ہیں اور بتایا کہ معصوم بچے ٹرمپ کے ہاتھوں مارے جارہے ہیں، شاہین اور شایان ان میں سے دو ہیں۔ ان کے نام یاد رکھیں۔
ٹرمپ، ہیگستھ اور بہت سے امریکی فوجی کمانڈروں کو ان کے جرائم کے لیے نورمبرگ ٹرائلز جیسی کسی عدالت میں جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔
Innocent children are being killed by Trump.
— Iran Embassy SA (@IraninSA) April 2, 2026
Shahin and Shayan are two of them.
Remember their names.
Trump, Hegseth and so many U. S. military commanders must be held accountable for their crimes in a court like the Nuremberg Trials. pic.twitter.com/VdXYWChhdQ
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ حالیہ فوجی کارروائیوں میں عام شہریوں، خصوصاً بچوں، کی اموات تشویشناک ہیں اور ان واقعات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔
رپورٹس کے مطابق اصفہان میں گزشتہ دنوں ہونے والے حملوں میں بھی جانی نقصان ہوا ہے، جن میں متعدد افراد شہید ہوئے، انہی میں یہ دونوں معصوم بھائی بھی شامل تھے۔