ادویات کی غیر قانونی تشہیر کیس:عدالت کا حکیم شہزاد کو گرفتار کرنے کاحکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہین عتیق)ادویات کی غیر قانونی تشہیر کیس میں ڈرگ کورٹ نے حکیم شہزاد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ ڈی پی او کو حکم دیا کہ حکیم شہزاد کو گرفتار کر کے کل عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت نے حکیم شہزاد کے ضامنوں کو بھی کل طلب کر لیا ہے۔
عدالت نے آج کے لیے گواہوں کو طلب کر رکھا تھا اور حکیم شہزاد و ان کے بیٹے پر فردِ جرم عائد کر دی تھی تاہم ملزم عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں عالمی فوج کی تعیناتی کیلئے امریکا نے اقوام متحدہ سے منظوری مانگ لی