ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری: عاطف اسلم کا''سانو اک پل'' ریلیز ہوگیا

اس گانے کے ذریعے لیجنڈ گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کوٹریبیوٹ پیش کیاگیاہے 

May 04, 2025 | 13:16:PM
ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری: عاطف اسلم کا''سانو اک پل'' ریلیز ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری میں نامور گلوکار عاطف اسلم کا لیجنڈ گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کے لیے بنایاگیاگانا''سانو اک پل'' ریلیز ہوگیاجسے موسیقی کے دلدادہ افراد کی جانب سے بے حد پزیرائی بھی حاصل ہورہی ہے۔

نامور ہدایت کار اورپروڈیوسر بلال لاشاری کی ڈائریکشن میں بننے والی گانے کی ویڈیو کوبھی سراہا جارہا ہے،اب تک ویڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ مختلف میوزک پلیٹ فارمز پر گانا ٹرینڈنگ میں آگیا ہے ۔

مداحوں کی جانب استاد نصرت فتح علی خان کو زبردست ٹریبیوٹ پیش کرنے پر عاطف اسلم کی خوب تعریفیں کی جارہی ہے، گانے میں استاد نصرت فتح علی خان کی آواز کوبھی شامل کیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر میوزک کے دلدادہ افراد ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کی اس کاوش پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو کو خوب سراہ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری میں نامور ہدایتکار بلال لاشاری ان ویڈیوز کو ڈائریکٹ کر رہے جبکہ معروف پروڈیوسر عمارہ حکمت بطور کو پروڈیوسر حصہ لے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سینئراداکارشہود علوی کی دوسری بیٹی پیاگھرسدھارگئیں

 ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری میں ہفتہ وار ویڈیو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جاتی ہے، گزشتہ ہفتے نامور گلوکارہ شئے گل اور عبدالمنان کا ویڈیو سونگ '' گلہ'' ریلیز کیا گیا تھا اوراسے بھی لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

میوزک حلقوں کی جانب سے اس سیزن میں جہاں نامور گلوکاروں کے گانوں کو مقبولیت حاصل ہورہی ہے تووہیں بلال لاشاری کی ویڈیو ڈائریکشن کو بھی پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔