سینئراداکارشہود علوی کی دوسری بیٹی پیاگھرسدھارگئیں

May 04, 2025 | 12:41:PM
سینئراداکارشہود علوی کی دوسری بیٹی پیاگھرسدھارگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئراداکار و ہدایت کار شہود علوی کی دوسری بیٹی عریجہ علوی پیاگھرسدھارگئیں۔

شہودعلوی نے عریجہ علوی کی شادی اور ولیمے کے لمحات سوشل میڈیا پربھی مداحوں کے ساتھ شیئرکیے ہیں،ان تصاویراورویڈیوکوبہت پسندکیاجارہاہے۔

عریجہ علوی نے بارات کے موقع پر گہرے سرخ رنگ کا خوبصورت غرارہ زیب تن کیا جو خالصتاً مشرقی روایات کی جھلک پیش کرتا تھا جبکہ ولیمے کی تقریب میں آئس بلیو رنگ کا نفیس لباس پہنا۔

شہود علوی نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کے ولیمے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بیٹیاں اللّٰہ کا انمول تحفہ ہوتی ہیں اور جب وہ رخصت ہوتی ہیں تو باپ کا دل بھی ساتھ لے جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایمان علی کی والدہ سینئراداکارہ حمیرا عابد علی انتقال کرگئیں

رخصتی کی ویڈیو میں شہود علوی جذبات سے لبریز آواز میں کہتے ہیں کہ کہا جاتا ہے کہ بیٹیوں والے باپ خوش قسمت ہوتے ہیں، مگر ان کی رخصتی کا دکھ ناقابلِ بیان ہوتا ہے،سوشل میڈیا پر جاری اس ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے۔