ایمان علی کی والدہ سینئراداکارہ حمیرا عابد علی انتقال کرگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نامورماڈل اور اداکارہ ایمان علی کی والدہ اور سینئر اداکارہ حمیرا عابد علی انتقال کرگئیں۔
ایمان علی کی بہن گلوکارہ رحمہ علی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی والدہ حمیرا عابد علی کے انتقال کی خبر دی اور بتایا کہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں ادا کردی گئی ہے

حمیرا چوہدری اوراداکار عابد علی کی 1973 میں شادی ہوئی تھی،ان کی ملاقات مشہور ڈرامہ سیریل"جھوک سیال" کی ریکارڈنگ کے دوران ہوئی تھی،تاہم حمیرا اور اداکار عابد علی کی 2006 میں طلاق ہو گئی ،ان کی تین بیٹیاں اداکارہ ایمان علی، گلوکارہ، اداکارہ رحما علی اور مریم علی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی فلم "سکندر" کیوں فلاپ ہوئی؟نوازالدین صدیقی نے وجہ بتا دی
حمیرا عابد علی کو نیل پالش، کنکر، جب وی ویڈ ، سمی اور دیگر ٹیلی ویژن ڈراموں میں اپنے کرداروں کےحوالے سے جانا جاتا ہے۔