سلمان خان کی فلم "سکندر" کیوں فلاپ ہوئی؟نوازالدین صدیقی نے وجہ بتا دی

May 04, 2025 | 10:43:AM
سلمان خان کی فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکار نوازالدین صدیقی نے سلمان خان کی نئی فلم "سکندر" کی ناکامی کی وجہ بتادی۔

نواز الدین صدیقی نے فلم کی ناکامی کا سارا ملبہ صرف اداکار پر ڈالنے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداکار اکیلا فلم نہیں بناتا، ناکامی کے ذمہ دار ہدایت کار اور مصنفین بھی ہیں۔

اداکار نواز الدین صدیقی نے سلمان خان کو ایک فراخ دل اور جذباتی اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر فلم نہ چلے تو ہدایتکاروں اور لکھاریوں کو بھی جوابدہ ہونا چاہیے،سلمان خان سب کچھ پلیٹ میں رکھ کر دے رہے ہیں،اگر ڈائریکٹر محنت نہ کرے تو پھر سارا الزام اسٹار پر کیوں؟

انہوں نے مزید کہا کہ فلم بنانا ایک مشترکہ فن ہے، یہ کوئی تصویریں بنانے جیسا انفرادی کام نہیں،ایک سپر اسٹار عام فلم کو بھی بڑی بنا دیتا ہے اور سلمان خان جیسا سٹار تو فلم بینوں کو کھینچ لاتا ہے۔

نوازالدین صدیقی نے فلم "بجرنگی بھائی جان" میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے وقت کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ سلمان بھائی نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے خود ڈائیلاگ دیئے تھے، وہ لوگوں کو آگے لاتے ہیں اورانہیں حوصلہ دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک پر کروڑوں ڈالر کا جرمانہ عائد

واضح رہے کہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے کے باوجود سلمان خان کی فلم "سکندر" باکس آفس پر صرف 110 کروڑ روپے کابزنس کرسکی تھی۔