پبلک ٹرانسپورٹ اور آن لائن ٹیکسی سروسز کو سکیورٹی بار کوڈ لگانے کا فیصلہ 

Jun 04, 2026 | 12:15:PM
پبلک ٹرانسپورٹ اور آن لائن ٹیکسی سروسز کو سکیورٹی بار کوڈ لگانے کا فیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ اور آن لائن ٹیکسی سروسز کو سکیورٹی بار کوڈ لگانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
بار کوڈ شہریوں کی سکیورٹی کے پیش نظر لگائے جائیں گے،پولیس اور سیف سٹی اتھارٹی نے سیکیورٹی بار کوڈ جنریشن پر کام شروع کردیاہے،بار کوڈ میں ڈرائیور ، کنڈکٹر اور گاڑی کی تمام تر تفصیلات شامل ہوں گی۔
آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز ، گاڑیوں، موٹر سائیکلزاور پبلک ٹرانسپورٹ کا ریکارڈ مرتب کیا جانے لگاہے،بارکوڈسکین کرکےگاڑی یا پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار ہونے والے تمام تر ریکارڈ چیک کرسکیں گے،بار کوڈ سکین کرکے آن لائن رائیڈ پر آنے والی گاڑی کی تفصیل بھی سامنے آئے گی۔
پولیس کے مطابق بار کوڈ جنریشن سے جرائم پیشہ افراد کسی طوربھی ڈرائیور کا پیشہ نہیں اختیار کرسکیں گے ،آن لائن فوڈ ڈیلیوری بوائز کے لئے کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی لازمی قرار دیدیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہائبرڈ پالیسی کے تحت سولر سے بجلی کی پیداوار پر ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ
ڈی آئی جی فیصل کامران کاکہناہے کہ ڈیلیوری بوائز کے روپ میں زیادتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث افراد کا تعین ہوگا،فوڈ ڈیلیوری کمپنیوں سے ریکارڈ مانگ لیا گیا ہے۔