ہائبرڈ پالیسی کے تحت سولر سے بجلی کی پیداوار پر ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ

Jun 04, 2026 | 12:04:PM
ہائبرڈ پالیسی کے تحت سولر سے بجلی کی پیداوار پر ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہدسپرا)لاہورسمیت مختلف علاقوں میں سولر سسٹم لگوا کر ہائبرڈ پالیسی کے تحت بجلی کی پیداوار کرنے والے صارفین کا ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔
 لیسکو سمیت دیگر دو کمپنیوں کی سپیشل سٹڈی رپورٹ تیار کرکے ریکارڈ طلب کر لیاگیا، ہائبرڈ سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے والے سولر صارفین پر سپیشل سٹڈی کی جائیگی۔
لیسکو، فیسکو اور آئیسکو میں آف گرڈ سسٹم سے بجلی کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہونے لگاہے،تینوں کمپنیوں میں سولر سسٹم سے بجلی پیداوار پر تین سالہ ریکارڈ مرتب کیا جائیگا،آف گرڈ سسٹم سے بجلی کی پیداوار سے صارفین نے قومی گرڈ سے بجلی کا استعمال کم کر دیا،ہائبرڈ سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے والے صارفین کا ڈسکوز کیساتھ کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اپنی چھت اپنا گھر منصوبے میں متعدد ممالک اور ورلڈ بینک مشن کی دلچسپی
ہائبرڈ سسٹم سے بجلی کی بڑھتی ہوئی پیداوار کی وجہ سے ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ کیاہے،نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم ہونے پر صارفین نے ہائبرڈ سسٹم لگوانا شروع کئے ہیں۔