اپنی چھت اپنا گھر منصوبے میں متعدد ممالک اور ورلڈ بینک مشن کی دلچسپی

Jun 04, 2026 | 10:44:AM
اپنی چھت اپنا گھر منصوبے میں متعدد ممالک اور ورلڈ بینک مشن کی دلچسپی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ عالمی توجہ کا مرکزبن گیااور متعدد ممالک اور ورلڈ بینک مشن نے بھی اس میں دلچسپی ظاہرکی ہے۔
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کودنیا کےسب سےبڑےسودسےپاک ہاؤسنگ فنانس پروگرامزمیں سےایک تسلیم کیاگیاہے،عالمی ماہرین نے اس پروگرام کو ترقی پذیرممالک کے لئے قابل تقلید ماڈل قرار دیتے ہوئے پنجاب کوسستی اورسماجی ہاؤسنگ فنانس میں عالمی سطح پر ایک اہم مثال کے طورپرپیش کیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:کہیں بارش تو کہیں شدیدگرمی؛محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ متعدد ممالک کے کامیاب ہاؤسنگ ماڈلز سےاستفادہ کیا گیا،باکوورلڈ اربن فورم میں پنجاب کی جدید ہاؤسنگ پالیسیاں عالمی سطح پر سراہی گئیں،پاکستانی پویلین کےذریعے عالمی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں اور حکومتوں سے اہم روابط قائم کیے گئے ہیں۔