تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(افشاں رضوان،احتشام کیانی،فاران یامین،اقصیٰ شیخ،نازیہ خورشید ، روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا۔
کھاریاں شہر اور مضافات میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،شیخوپورہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوارہوگیا،لالہ موسیٰ اور گرد و نواح میں بھی آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ہے،ننکانہ صاحب شہر اور گردونواح میں بھی تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ہے،پتوکی ،گجرات اور گردونواح میں بھی تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی اسی دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوہاٹ، کرم وزیرستان ہنگو، منڈی بہاؤالدین ، گجرات ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں آئندہ 03 سے 05 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،اس دوران ژالہ باری کا بھی امکان ہے،عوام موسم کی اس صورتحال کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
لاہور میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،جبکہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے،رات کے وقت موسم نسبتاً خوشگوار رہنے کی توقع ہے، تاہم آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت میں دوبارہ اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 5 جون تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے باعث بعض علاقوں میں موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے، لاہور میں ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد رہا۔
دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی بدستور برقرار ہے،لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 171 ریکارڈ کیا گیاجس کے باعث آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ساتویں نمبر پر آ گیا ہے۔
لاہورکامطلع اس وقت صاف ہے اور شہر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا امکان نہیں،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری ریکارڈکیاگیاہے،شہر میں 5 کلو میڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر اقتدار میں دن کے وقت موسم گرم جبکہ شام کے وقت گرج چمک اور ہلکی بارش متوقع ہے،تیز ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اورمحکمہ موسمیات نے موسم میں اچانک تبدیلی کے امکان کا اظہار کیا ہے،اسلام آباد اور راولپنڈی میں شام کے اوقات میں بادل چھانے کی توقع ہےبارش کی صورت میں ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم رہے گا،شہر کا مطلع جزوی ابر آلوداور دن کے اوقات میں موسم گرم و مرطوب رہے گا،شہرقائدمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے،ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی،
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کیلئے بڑادھچکا ،ایران جنگ میں اختیارات کم کرنے کی قرارداد منظور
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گرمی کی شدت 36 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائدمیں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے اورمغربی سمت سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے۔
باغ اور گردونواح میں گرج چمک کیساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سےگرمی کی شدت میں کمی اورموسم ا نتہائی خوشگوارہوگیا،مسلسل بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے اس لئےضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے ہدایت کردی ہے۔