پنجاب میں ’’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘‘ اسکیم کی شرائط میں اہم ترمیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) پنجاب میں ’’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘‘ اسکیم کی شرائط میں اہم ترمیم کردی گئی۔
دستاویزت کے مطابق اسکیم کے لیے مجموعی طور پر 2 لاکھ 71 ہزار 15 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 2 لاکھ 10 ہزار 777 درخواست گزاروں کا ریکارڈ پی ایس ای آر میں دستیاب ہے،مزید 28 ہزار 740 درخواست گزاروں کا ریکارڈ نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری میں مل گیاہے،اس طرح مجموعی طور پر 2 لاکھ 39 ہزار 510 درخواست گزاروں کا غربت اسکور دستیاب ہے جبکہ 31 ہزار 505 درخواست گزاروں کا غربت اسکور کسی رجسٹری میں موجود نہیں تھا جس کے باعث مستحق بے زمین افراد کے محروم رہنے کا خدشہ تھا۔
بورڈ آف ریونیو نے باقی درخواست گزاروں کے لیے ذاتی معاشی جائزے کا فارم تیار کرلیاہے،اب پی ایس ای آر یا این ایس ای آر میں 32 یا اس سے کم غربت اسکور رکھنے والے اہل ہوں گے،فیلڈ سروے میں 23 یا اس سے کم نمبر لینے والوں کو بھی اہل تصور کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔
محکمہ خزانہ نے ذاتی معاشی جائزے کی شفافیت اور نگرانی پر اعتراض اٹھایا تھا،سروے کرنے والی اتھارٹی اور ریکارڈ کی جانچ کا طریقہ واضح کرنے کی ہدایت کی گئی تھی،ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں فیلڈ ٹیموں نے درخواست گزاروں کا سروے مکمل کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے سرکاری سکولوں کی خراب کارکردگی، انکوائری شروع
بورڈ آف ریونیوکے مطابق درخواست گزاروں کی معلومات کی ضلعی سطح پر جانچ پڑتال کی گئی،پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی اور لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی مشاورت سے فارم تیارکیاگیاہے،بورڈ آف ریونیو کی وضاحت کے بعد محکمہ خزانہ نے مجوزہ ترمیم کی توثیق کردی ہے۔